پنجاب کابینہ میں توسیع، 11وزرا کا عوام پر 63 لاکھ کااضافی بوجھ

پنجاب کابینہ میں توسیع، 11وزرا کا عوام پر 63 لاکھ کااضافی بوجھ
پنجاب کابینہ میں توسیع، 11وزرا کا عوام پر 63 لاکھ کااضافی بوجھ

  

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کابینہ میں توسیع قوم کو 11 وزرا کی تنخواہوں کی مد میں 63 لاکھ میں پڑے گی۔ روزنامہ دنیا کے مطابق ہر وزیر کی ماہانہ تنخواہ 35000 روپے رکن اسمبلی سے زیادہ ہے، حکومت کی مدت تقریباً ڈیڑھ سال رہ گئی ہے یوں ان 11وزراءکو ڈیڑھ سال میں 63 لاکھ روپے تنخواہوں کی مد میں ملیں گے۔ علاوہ ازیں وزرا کو سرکاری رہائشگاہیں، سرکاری ڈرائیور، گارڈ، 2 نوکرفی کس بھیملیں گے جبکہ گھر کی مرمت، بجلی،گیس کا بل بھی ملے گا۔ بیرون ملک دورے کے دوران فرسٹ کلاس ٹکٹ، پورے خاندان کے لئے میڈیکل الاﺅنس الگ ملے گا۔ علاوہ ازیں دیگر الاﺅنس بھی ملیں گے۔

پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ساڑھے تین سال بعد توسیع، 11 نئے وزرا، 2 معاونین خصوصی اور 3 مشیروں نے حلف اٹھا لیا

مزید : لاہور