سیکیورٹی لیکس میں وزیراعظم اور خاندان مبینہ طورپر ملوث، ماڈل ٹاﺅن کی طرح پر تحقیقات قبول نہیں: نعیم الحق

سیکیورٹی لیکس میں وزیراعظم اور خاندان مبینہ طورپر ملوث، ماڈل ٹاﺅن کی طرح پر ...
سیکیورٹی لیکس میں وزیراعظم اور خاندان مبینہ طورپر ملوث، ماڈل ٹاﺅن کی طرح پر تحقیقات قبول نہیں: نعیم الحق

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی طرز پر سیکیورٹی لیکس کی تحقیقات قبول نہیں، سیکیورٹی لیکس میں وزیراعظم اور ان کے خاندان کے افراد مبینہ طور پر ملوث ہیں۔

عمران خان نے شریف خاندان کے لندن فلیٹس کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں

تفصیلات کے مطابق نعیم الحق نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی طرز پر سیکیورٹی لیکس کی تحقیقات قبول نہیں کیونکہ ماڈل ٹاﺅن میں سفاک قتل عام کرنے والوں کو بچایا گیا اور جسٹس باقر کمیشن کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے دبا لی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کی شفافیت اور غیر جانبداری پر قوم کے واضح تحفظات ہیں اور اگر شفاف تحقیقات ہوئیں بھی تو وزیراعظم منظر عام پر آنے سے روکیں گے۔

مزید : اسلام آباد