اقتصادی راہداری پاکستان اور چین کی قیادت کا ویژن، دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے: احسن اقبال

اقتصادی راہداری پاکستان اور چین کی قیادت کا ویژن، دونوں ممالک کے عوام مستفید ...
اقتصادی راہداری پاکستان اور چین کی قیادت کا ویژن، دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے: احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری چین اور پاکستان کی قیادت کا ویژن ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے۔

شارجہ میں دوستوں کیساتھ سیر کیلئے جانیوالے پاکستانی کی چھوٹی سی غلطی نے جان لے لی
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور دونوں جانب عوام مستفید ہوں گے۔ ابتداءمیں چین اس منصوبے میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے اور اسے 2030ءتک مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔

عمران خان نے شریف خاندان کے لندن فلیٹس کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں
احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں ایل این جی اور ریلوے کے منصوبے شامل کئے جا رہے ہیں جبکہ گوادر میں جدید ہوائی اڈا، پاور پلانٹ اور فری ٹریڈ زون بھی بن رہا ہے۔