اراکین پارلیمینٹ کے اثاثوں کی چھان بین کی سمری منظور، یکم دسمبر سے کام شروع ہو گا: الیکشن کمیشن
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمینٹ کے اثاثوں کی چھان بن کی سمری منظور کرتے ہوئے یکم دسمبر سے چھان بین کا عمل شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
شارجہ میں دوستوں کیساتھ سیر کیلئے جانیوالے پاکستانی کی چھوٹی سی غلطی نے جان لے لی
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے اراکین پارلیمینٹ کے اثاثوں کی چھان بین کی سمری کی منظوری دی جس کے تحت یکم دسمبر سے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں پولیٹیکل فنانس ونگ چھان بین کا عمل شروع کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین پارلیمینٹ کی جانب سے جمع کرائے گئے گوشواروں کی چھان بان کی جائے گی جس کیلئے اداروں اور محکموں کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کی جائے گی جبکہ ضرورت پڑنے پر ایف بی آر، نیب اور دیگر اداروں سے مدد بھی لی جائے گی۔