لاہور میں قسمت بیگ کے قتل کے بعد فیصل آبادمیں تھیٹر کے اندر سٹیج اداکارہ سونیا چوہدری پر فائرنگ

لاہور میں قسمت بیگ کے قتل کے بعد فیصل آبادمیں تھیٹر کے اندر سٹیج اداکارہ ...
لاہور میں قسمت بیگ کے قتل کے بعد فیصل آبادمیں تھیٹر کے اندر سٹیج اداکارہ سونیا چوہدری پر فائرنگ

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) سمندری روڈ پر واقع نشاط تھیٹر کے گیٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے سٹیج اداکارہ پر فائرنگ کردی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایک ماہ کے دوران شہر کے چار میں سے تین تھیٹروں میں خواتین اداکاروں پر فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ آرٹس کونسل انتظامیہ نے تین تھیٹروں کو بند کردیا ہے۔

تفصیل کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے سمندری روڈ پر واقع شبنم تھیٹر کے مین گیٹ پر گزشتہ رات گئے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر سٹیج اداکارہ سونیا چوہدری پر فائرنگ کردی۔ اداکارہ نے ونگ میں گھس کر جان بچائی۔ آرٹس کونسل انتظامیہ نے شبنم تھیٹر کو فوری بند کرکے تھیٹر انتظامیہ کو سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران فیصل آباد کے چار میں سے تین تھیٹروں پر خواتین سٹیج اداکاروں پر فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔آرٹس کونسل انتظامیہ کی جانب سے نشاط اور ناز تھیٹر بھی بند کردئیے ہیں۔

مزید : فیصل آباد