سمعیہ چوہدری کی موت ہارٹ اٹیک سے ہو سکتی ہے ،وہ کوکین کا استعمال کرتی تھی :چودھری اشرف

سمعیہ چوہدری کی موت ہارٹ اٹیک سے ہو سکتی ہے ،وہ کوکین کا استعمال کرتی تھی ...
سمعیہ چوہدری کی موت ہارٹ اٹیک سے ہو سکتی ہے ،وہ کوکین کا استعمال کرتی تھی :چودھری اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )چنبہ ہاوس لاہور میں ایم این اے چودھری اشرف کے کمرے سے مسلم لیگ ن کی خاتون ورکر سمعیہ چوہدری کی لاش ملی جس کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سمعیہ کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں، موت نشے کی زیادتی یا زہریلی چیز پینے سے ہوئی۔دوسری جانب چودھری اشرف کا کہنا ہے کہ سمعیہ منشیات کی عادی تھی ۔

چمبہ ہاﺅس میں خاتون کی موت معمہ بنی رہی، رکن قومی اسمبلی کا کردار مشکوک
تفصیل کے مطابق ہفتے کی رات چنبہ ہاوس لاہور سے ایم این نے چوہدری اشرف کے کمرے سے سمعیہ کی لاش برآمد ہوئی جس کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں کہا گیا کہ سمعیہ کی موت نشے کی زیادتی یا زہریلی چیز کھانے سے ہوئی ۔دوسری جانب چودھری اشرف کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ سمعیہ چوہدری کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہو کیونکہ وہ منشیات کی بھی عادی تھی ۔انہوں نے مزید بتا یا کہ سمعیہ ناک کے ذریعے کوکین کا استعمال کرتی تھی ۔واضح رہے کہ چنبہ ہاو¿س کا کمرہ نمبر 26 ایم این اے اشرف چودھری کے نام الاٹ ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہاں کسی کو نہیں ٹھہرایا، خاتون حلقے کی رہائشی ہے، معلوم نہیں کمرہ کس کے کہنے پر دیا گیا۔

مزید :

لاہور -