متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیخلاف پریشان کن قدم اٹھالیا، ویزوں کا اجراءمشکل بنادیا

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیخلاف پریشان کن قدم اٹھالیا، ویزوں کا ...
متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیخلاف پریشان کن قدم اٹھالیا، ویزوں کا اجراءمشکل بنادیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں بالخصوص سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کیلئے ویزاپالیسی مزید سخت کردی ہے اور بلیو پاسپورٹ ہولڈر کو ویزاکے حصول کیلئے طویل انتظار کرنا پڑتاہے جس کا انکشاف حکومت نے سینٹ میں کیاجبکہ پہلے اس طرح کے پاسپورٹ ہولڈرز کو ترجیحی بنیادوں پر ویزادیاجاتاتھا۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ایک سینیٹر کے سوال پر وزارت خارجہ کی طرف سے سینٹ میں تحریری جواب دیاگیا۔وزارت خارجہ نے بتایاکہ یواے ای کے حکام نے پاکستان کاسرکاری (بلیو) پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزاپالیسی سخت کردی ہے اورایسے پاسپورٹ ہولڈر ایک عرصے سے سے ویزاجاری ہونے سے قبل کلیئرنس کے سخت مراحل سے گزر رہے ہیں۔

شارجہ میں دوستوں کیساتھ سیر کیلئے جانیوالے پاکستانی کی چھوٹی سی غلطی نے جان لے لی

وزارت خارجہ نے اپنے جواب میں کہاکہ ممکن ہے ،جعلی دستاویزات پرمبنی درخواستوں پر پاکستانی پاسپورٹ کے اجراءسے متعلق میڈیا رپورٹس کی وجہ سے یواے ای کی پاکستانی آفیشل پاسپورٹ ہولڈر ز کیلئے پالیسی میں تبدیلی آئی ہو،آنے پر ویزا جاری کی جانیوالی سہولت ختم ہونے کے بعد اسلام آباد میں یواے ای کے سفارتخانے سے ریفرہونے کے بعد تمام درخواستیں منظوری کیلئے ابوظہبی میں وزارت خارجہ کے دفتر بھجوائی گئیں جہاں حکام نے درخواستوں کی جانچ پڑتال کیلئے زیادہ سے زیادہ دو ہفتے لیے اور اسی وقت کے اندراندر زیادہ تردرخواستیں منظور اور کچھمسترد کردی گئیں تاہم درخواستیں مسترد کرنے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی۔ یہ بھی شکایات ہیں کہ مقررہ وقت کے اندر کئی درخواستوں پر فیصلے ہی نہیں ہوپاتے ۔

جواب میں بتایاگیاکہ یواے ای کا امیگریشن سسٹم ڈیجیٹائزڈ کردیاگیالیکن اس کے باوجود تاحال کئی مسائل ہیں ، ابوظہبی میں پاکستانی سفارتی حکام نے بھی یواے ای ویزاپالیسی پر نظرثانی کیلئے 17نومبر2015ءاور 15اگست2016ءکو رجوع کیا لیکن تاحال کوئی جواب نہیں دیاگیا۔

یہودیوں کے روحانی پیشوا نے عجیب غریب فتوی دیدیا,1600 شادی شدہ عورتوں کے گھر اجاڑ دیے

یادرہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر انورمحمد گرگیش نے گزشتہ سال اپریل میں پاکستان کو تنبیہ کی تھی کہ اگر یمن میں فوج نہ بھیجنے پر پاکستان کو بھاری قیمت چکانا پڑے گا، پاکستانیوں کیساتھ سخت سلوک کے پیچھے ایک وجہ وہ دھمکی بھی ہوسکتی ہے ۔

مزید : قومی