باپ اپنی ہی بیٹی سے جنسی درندگی کے الزام میں گرفتار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے حجام کی اہلیہ کی درخواست پر اسے حراست میں لے لیا ، حجام پر الزام ہے کہ اسلام آباد کے نواحی علاقے میں اپنے ہی گھر میں ملزم نے11سالہ اپنی بچی کو جنسی درندگی کانشانہ بناڈالا۔
تھانہ ترنول میں اندراج مقدمہ کے لیے دائردرخواست میں بچی کی والدہ نے موقف اپنایاکہ اس کے خاوند نے 25نومبر کی صبح اپنی 11سالہ بیٹی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایااور وہ اس کی عینی شاہد ہے ۔پولیس کے مطابق اُنہوں نے جنسی طورپر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا اور تفتیش کررہے ہیں، فیملی کا تعلق سرگودھا سے ہے اور ملزم حجام کے طورپر جوڑی راجگن کے علاقے میں کام کرتاہے۔
حکام نے بتایاکہ اُنہوں نے متاثرہ بچی کا میڈیکل چیک اپ کرایالیکن تاحال رپورٹ موصول نہیں ہوسکی ۔
اسی طرح ایک اور واقعے میں ایک شخص نے مبینہ طورپر گھریلو ملازمہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا، شالیمارپولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزم محمد زمان نے سیکٹرایف 11/1میںجنسی درندگی کا نشانہ بنانے سے پہلے خاتون کو نشہ آوراشیاءپلائی اورجب خاتون تھانے پہنچی تب بھی نشے کے زیراثر تھی۔خاتون نے اپنی درخواست میں بتایاکہ ملزم نے پینے کے پانی میں اسے شراب پلادی۔پولیس نے خاتون کا پمزمیں میڈیکل چیک اپ کرایاجہاں ڈاکٹروں نے جنسی زیادتی کی تصدیق کردی۔