بھارت سے آنے والے ہرن کو دیہاتیوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ،تھوڑی دیر گزرنے کے بعد ہرن تھانے سے غائب

بھارت سے آنے والے ہرن کو دیہاتیوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ،تھوڑی دیر ...
بھارت سے آنے والے ہرن کو دیہاتیوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ،تھوڑی دیر گزرنے کے بعد ہرن تھانے سے غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک )پسرور کے نواحی گاﺅں میں بھارت سے آنے والے ہرن کو دیہاتیوں نے پکڑ لیا اور اس کو پولیس کے حوالے کردیا لیکن تھوڑی دیر گزرنے کے بعد ہرن تھانے سے غائب ہو گیا ۔محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار بھی تھانے پہنچ گئے جہاں ہرن موجود نہ ہونے پر پولیس اور وائلڈ لائف اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

باپ اپنی ہی بیٹی سے جنسی درندگی کے الزام میں گرفتا
تفصیل کے مطابق سیالکوٹ کے شہر پسرور کے نواحی گاﺅ ں قلعہ کالراںوالامیں بھارتی سرحد کی جانب سے ہرن آگیا جسے دیکھ کر دیہاتیوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی ۔ہرن بھاگتے ہوئے ایک دوکان میں گھس گیا جہاں دکاندار نے اسے پکڑ لیا ۔دیہاتیوں نے ہرن کو پولیس کے حوالے کردیا لیکن تھوڑی دیر بعد ہرن تھانے سے غائب ہو گیا جس پر شہریوں نے پولیس سے اس کے بارے میں پوچھا تو اہلکاروں نے کہا کہ ہرن بھاگ گیا ہے ۔دیہاتیوں نے محکمہ وائلڈلائف کو بھی تھانے بلا لیا ۔محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے تھانے میں پہنچ کر ہرن کا مطالبہ کیا جس پر پھر پولیس نے وہ ہی جواب دیا ۔پولیس کی جانب سے یہ جواب سن کر محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار غصے میں آگئے اور تھانے میں پولیس اور وائلڈ لائف اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

مزید :

سیالکوٹ -