سرگودھا : مسافر بس سے پارسل میں چھپایا بم برآمد

سرگودھا : مسافر بس سے پارسل میں چھپایا بم برآمد
سرگودھا : مسافر بس سے پارسل میں چھپایا بم برآمد

  

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک ) کوٹ مومن انٹر چینج پر مسافر بس سے 2کلو وزنی بم برآمد ہوا ہے ۔

ابتک نیوز کے مطابق پشاور سے حاصل پور جانے والی مسافر بس کی تلاشی کے دوران دو کلو وزنی بم برآمد ہواجسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے ۔ بم ایک پارسل میں چھپایا گیا تھا ۔

قطری شہزادے کے خط کے بعد ۔۔۔خورشید شاہ نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم کو شدید غصہ آئیگا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی نشاندہی کے بعد بس کو کوٹ مومن انٹرچینج پر روک کر تلاشی لی گئی تو بس کے اندر پارسل کے ڈبے میں موجود بم برآمد ہوا جس کے بعد ڈرائیوراور کنڈیکٹر سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔بم ملنے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا جنہوں نے اسے ناکارہ بناد یا ۔ بم پارسل میں موجود تھا ۔

پولیس کے مطابق کنڈیکٹر نے اس پارسل کے عوض 4سو روپے وصول کیے اور ڈبے کو دیکھے بغیر ہی بکنگ کر لی تاہم اس غفلت کے جرم میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے ۔

مزید : سرگودھا