پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمرباجوہ کے والد ’ربوہ‘نہیں،گکھڑمنڈی میں دفن ہیں، حقیقت سامنے آگئی

پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمرباجوہ کے والد ’ربوہ‘نہیں،گکھڑمنڈی میں دفن ...
پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمرباجوہ کے والد ’ربوہ‘نہیں،گکھڑمنڈی میں دفن ہیں، حقیقت سامنے آگئی

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے نئے سپہ سالار کی تعیناتی کا وقت قریب آتے ہی زیرغورناموں میں سے ایک جنرل کے قادیانی ہونے کی افواہیں زور پکڑگئیں اور  دعویٰ کیاگیاکہ  جنرل باجوہ کے والدمحترم کی قبر قادیانیوں کے روحانی مقام ’ربوہ‘میں ہے اور  اب ان کی تعیناتی کے بعد حقائق سے آہستہ آہستہ پردہ اٹھنے لگاہے لیکن بدستور یہ پراپیگنڈ اجاری ہےتاہم پاک فوج میں مذہب کو بنیادبناکر تفریت پیداکرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، انکشاف ہواہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی تمام افواہیں بے بنیاد اور من گھڑت تھیں، قمرجاوید باجوہ کے والدکرنل اقبال کی آخری آرام گاہ ربوہ نہیں بلکہ گوجرانوالہ کے علاقے گکھڑ منڈی میں ہےاور یہی بات روزنامہ پاکستان کی تحقیقات میں بھی سامنے آئی،وہ ایک راسخ العقیدہ مسلمان تھے جن کی قبرپر لگی تختی بھی اس کی گواہی دیتی ہے ۔

شارجہ میں دوستوں کیساتھ سیر کیلئے جانیوالے پاکستانی کی چھوٹی سی غلطی نے جان لے لی

سوشل میڈیا پر ہونیوالے بے بنیادپراپیگنڈے میں دعویٰ کیاگیاکہ پاکستان میں اقلیتوں کو آگے لانے کے لیے ایک قادیانی کو آرمی چیف بنایاگیا اور دعویٰ کیاگیاکہ جنرل باجوہ کے والدمرحوم کرنل محمد اقبال باجوہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونیوالی 1965ءکی جنگ میں قادیانی جنرل افتخار جنجوعہ کیساتھ کام کیا اور دونوں گہرے دوست تھے اور 1966ءمیں قادیانیوں کے مذہبی مقام ربوہ کے دورے کے موقع پر مرتد ہوگئے ،1967ءمیں ان کی وفات ہوئی تو ان کی تدفین بھی ربوہ (چناب نگر)کے بہشتی مقبرہ قبرستان میں ہوئی،جنرل قمرجاوید باجوہ بھی ربوہ جاتے رہتے ہیں اور فوج میں اپنے عقائد کو چھپانے کیلئے جنرل جنجوعہ کی بھتیجی سے شادی کی ۔ اس ساری من گھڑت کہانی کے پیچھے چند قبرستان اور فوج کی سیکیورٹی گاڑیوں کی تصاویر پیش کی گئیں جن سے کہیں سے بھی اس دعوے کے حق میں کوئی تاثر نہیں ملتا۔

دوسری طرف قمرجاوید باجوہ کے والدکرنل محمد اقبال ولدعنایت اللہ باجوہ کی قبر پر لگی تختی کی تصویر بھی سامنے آگئی جو اس دعوے کو سراسر جھٹلارہی ہے ، قبرکی تختی پر ’یااللہ،یامحمد ﷺ اور کلمہ طیبہ ‘ واضح لکھا ہواہے جو ایک سچے مسلمان ہونے کی علامت ہے ۔ کرنل اقبال باجوہ کی آخری آرام گاہ گھکڑمنڈی کے چیمیاں والا قبرستان میں ہے جہاں آخری مرتبہ جنرل باجوہ دوسال تشریف لائے تھے تاہم راولپنڈی منتقل ہوجانے کے بعد غلہ منڈی کے علاقے میں موجود ان کا آبائی گھرآج بھی خالی پڑا ہے ۔

آرمی چیف کا تعلق فوجی گھرانے سے ، والد کی تدفین اور بھائیوں سے متعلق  روزنامہ پاکستان کی مزید تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

جنرل قمرجاوید باجوہ کے خلاف جاری پراپیگنڈے پر مبنی ایک خبر کا عکس

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں