نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر آ گیا، بلے بازوں میں یونس خان کا چھٹا، باﺅلرز میں یاسر شاہ کا ساتواں نمبر

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر آ گیا، بلے بازوں میں یونس ...
نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر آ گیا، بلے بازوں میں یونس خان کا چھٹا، باﺅلرز میں یاسر شاہ کا ساتواں نمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے فاتح جنوبی افریقہ نے سری لنکا سے پانچویں پوزیشن چھین لی ہے جبکہ بھارت بدستور پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے یونس خان چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ باﺅلرز کی فہرست میں بھی صرف یاسر شاہ ہی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہیں۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، آسٹریلیا کی 7 وکٹوں سے فتح، جنوبی افریقہ نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ ٹیموںمیں پہلا نمبر بھارت کا ہے جبکہ پاکستان بدستور دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ فہرست میں انگلینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، سری لنکا چھٹے، نیوزی لینڈ ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔
بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن تیسرے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ پانچویں، پاکستان کے یونس خان چھٹے، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیرز ساتویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر آٹھویں، بھارت کے چتیشور پجارا نویں اور انگلینڈ کے الیسٹر کک دسویں نمبر پر ہیں۔

ہملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کا 369 رنز کا ہدف، قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 1 سکور بنا لیا، جیت کیلئے مزید 368 رنز درکار
باﺅلرز کی فہرست میں بھارت کے روی چندرن ایشوین بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ دوسرے، جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین تیسرے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چوتھے، انگلینڈ ہی کے سٹورٹ براڈ پانچویں، بھارت کے رویندرا جدیجہ چھٹے، پاکستان کے یاسر شاہ ساتویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک آٹھویں، آسٹریلیا ہی کے جوش ہیزل ووڈ نویں اور جنوبی افریقہ کے ویرنون فلینڈر دسویں نمبر پر ہیں۔

مزید :

کھیل -