پاکستان چوک پر مخدوش عمارت کا زینہ گر گیا ،دوسری اور تیسری منزل پر محصور مکینوں نے ریسکیو ٹیموں کو عمارت خالی کرنے سے انکار کردیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائدکے علاقے پاکستان چوک کے قریب مخدوش عمارت کا زینہ گرگیا جس سے مکینوں کے لیے آنے جانے کا راستہ ختم ہو گیا ،امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سنارکل کی مدد سے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی تو محصور لوگوں نے عمارت خالی کرنے سے انکار کردیا ۔
سانحہ بلدیہ ٹاﺅن، متاثرین کی فریق بننے کی درخواست مسترد، مفرور ملزموں کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے پاکستان بازار میں مخدوش عمارت زینت منزل کا زینہ گرنے سے عمارت میں موجود لوگ محصور ہوگئے۔ رہائشی عمارت کا داخلی اور خارجی راستہ بھی بند ہوگیا۔ عمارت کی تیسری اور دوسری منزل پر محصور 3 سے 4 خاندان کی مدد کے لیے فائر بریگیڈ کی سنارکل کو طلب کیا گیا ، ریسکیو ٹیموں، پولیس ا ور رینجرز کے اہلکاروں کے پہنچنے کے بعد مکینوں نے مخدوش عمارت سے باہر آنے سے انکار کردیا۔ مکینوں کا مطالبہ تھا کہ متعلقہ بلڈر پگڑی سسٹم کے تحت دی گئی رقم واپس کرے گاتو ہی عمارت خالی کی جائے گی۔ ریسکیو اہلکاروں نے 30 منٹ تک جدوجہد کرنے کے بعد محصور مکینوں کے انکار پر آپریشن ختم کردیا۔ مخدوش عمارت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے 2 ماہ قبل بلڈنگ کو مخدوش قرار دینے سمیت اس کو خالی کرنے کا بینر بھی آویزاں کیا جا چکا ہے۔