نوازشریف جمعہ کی نماز اتوار کو پڑھتے ہیں ،کشمیریوں کو مولانا فضل الرحمان سے نجات دلائی جائے : لارڈ نذیر احمد

نوازشریف جمعہ کی نماز اتوار کو پڑھتے ہیں ،کشمیریوں کو مولانا فضل الرحمان سے ...
نوازشریف جمعہ کی نماز اتوار کو پڑھتے ہیں ،کشمیریوں کو مولانا فضل الرحمان سے نجات دلائی جائے : لارڈ نذیر احمد

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے وہ جمعہ کی نماز اتوار کو پڑھتے ہیں۔”کشمیریوں کو مولانا فضل الرحمان سے نجات دلائی جائے “۔ 

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی صرف خواب میں ہی سرجیکل سٹرائیک کر سکتا ہے تاہم پاکستان کو ہر حال میں خالصتان تحریک کی سپورٹ کرنی چاہئیے کیونکہ خالصتان بن گیا تو کشمیر بھی آزاد ہو جائے گا ۔

قطری شہزادے کے خط کے بعد ۔۔۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایسی بات کہہ دی وزیر اعظم کو شدید غصہ آئیگا

لارڈ نذیر احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سیاستدانوں کے بیانات سن کر مایوسی ہوتی ہے، مولانا فضل الرحمن کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانا غلط فیصلہ ہے۔”پاکستان کو بوڑھے خارجہ مشیروں کی نہیں بلکہ نوجوان مشیر خارجہ کی ضرورت ہے“۔

مزید : لاہور