آرمی چیف کی زیر صدارت الوداعی کور کمانڈر کانفرنس ،شرکاءنے جنرل راحیل شریف کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

آرمی چیف کی زیر صدارت الوداعی کور کمانڈر کانفرنس ،شرکاءنے جنرل راحیل شریف کی ...
آرمی چیف کی زیر صدارت الوداعی کور کمانڈر کانفرنس ،شرکاءنے جنرل راحیل شریف کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹا ف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت الوداعی کور کمانڈر کانفرنس کا اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر ز نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیر اعظم نواز شریف سے الوداعی ملاقات ، آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن جاری رکھنے کا عزم

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کا الوداعی اجلاس ہواجس میں نامزد آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھر پور تعاون پر کور کمانڈر ز کو سراہتے ہوئے کہا کہ کور کمانڈرز کے تعاون کے بغیر کامیابیوں کا حصول ممکن نہیں تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی بہترین فوج کی قیادت پر فخر ہے ۔جنرل راحیل شریف نے نامزد آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو نئے عہدے اور ترقی پر مبارکباد پیش کی ۔اجلاس میں کور کمانڈرز نے جنرل راحیل شریف کی قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت پر خراج تحسین پیش کیا ۔واضح رہے کہ پاک فوج کے سربراہ کی کمان کی تبدیلی کی پر وقارت تقریب کل ہو گی۔

ضرور پڑھیں: سوچ کے رنگ

مزید : قومی /اہم خبریں