پاکستانی شہری کی نئی کار کو آگ لگ گئی، وجہ جان کرآپ بھی احتیاط کریں

پاکستانی شہری کی نئی کار کو آگ لگ گئی، وجہ جان کرآپ بھی احتیاط کریں
پاکستانی شہری کی نئی کار کو آگ لگ گئی، وجہ جان کرآپ بھی احتیاط کریں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تیار کی جانے والی نئی سیڈان ہونڈا سوک 2016 غیر تربیت یافتہ مقامی میکینکوں کی وجہ سے جل کر تباہ ہوگئی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق ناقص وائرنگ، بیٹری میں دھماکا اور گاڑی کو حادثہ اس آتشزدگی کی وجہ بنا۔

پاک ویلزکی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہونڈا سوک میں آگ لگ جانے کی وجہ ناقص وائرنگ اور غیر معیاری HIDs کا استعمال ہے جس کی وجہ سے بونٹ کے اندر ایک تار میں لگنے والی آگ نے چند ہی لمحوں میں گاڑی کے دیگر پرزوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،پھربیٹری بھی دھماکے سے پھٹ گئی جس سے گاڑی کے انجن کو شدید نقصان پہنچا۔ علاوہ ازیں بیٹری سے نکلنے والے تیزاب نے گاڑی کے چیسز کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

پاکستانی ہونڈا سوک 2016 کے ساتھ پیش آنے واقعے سے اس بات کی اہمیت کا اندازہ ہوتاہے کہ کسی مکینک یا الیکٹریشن کی خدمات حاصل کرنے سے قبل اس کے ہنر اور قابلیت کے متعلق جاننا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی بڑی پریشانی سے محفوظ رہا جاسکے۔

خوبرو اداکارہ ماہیما چوہدری تو آپ کو یاد ہوں گی لیکن آج کل وہ کس حال میں ہیں؟ دیکھ کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

اس سے قبل پاکستان میں گاڑی نظر آتش ہونے کا ایک واقعہ نسان بلوبرڈ کے ساتھ بھی پیش آچکا ہے۔ نسان بلوبرڈ میں لگنے والے آگ کی وجہ بھی غیر تربیت یافتہ افراد کی جانب سے آڈیو سسٹم کی غلط تنصیب رہی تھی۔ آڈیو سسٹم کی ناقص وائرنگ سے لگنے والی آگ نے نسان بلو برڈ کو مکمل طور پر تباہ کردیا تھا۔

مزید : بزنس