پاکستان سٹاک ایکسچینج مثبت رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس 43ہزار 60پوائنٹس کی سطح پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج مثبت رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس 43ہزار 60پوائنٹس کی سطح ...
پاکستان سٹاک ایکسچینج مثبت رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس 43ہزار 60پوائنٹس کی سطح پر بند

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس )میں آج مثبت رجحان رہا ہے اور کے ایس ای 100انڈیکس 43ہزار60پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

تفصیل کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 61پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43ہزار 60پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج 9کروڑ17لاکھ 50ہزار 90شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 7ارب 76کروڑ23لاکھ 94ہزار 354روپے تھی ۔کے ایس ای 100انڈیکس میں آج مجموعی طور پر 418کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 237کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں اضافہ ،167کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کمی جبکہ 14کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کوئی ردو بدل نہ ہوا ۔

مزید : بزنس