موہالی ٹیسٹ: انگلش ٹیم مشکلات سے دوچار، دوسری اننگز میں 78 رنز پر 4 کھلاڑی آﺅ ٹ ہو گئے، مزید 56 رنز کا خسارہ باقی

موہالی ٹیسٹ: انگلش ٹیم مشکلات سے دوچار، دوسری اننگز میں 78 رنز پر 4 کھلاڑی آﺅ ٹ ...
موہالی ٹیسٹ: انگلش ٹیم مشکلات سے دوچار، دوسری اننگز میں 78 رنز پر 4 کھلاڑی آﺅ ٹ ہو گئے، مزید 56 رنز کا خسارہ باقی

  

موہالی (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم شدید مشکلات سے دوچار ہے اور دوسری اننگز میں 78 رنز پر 4 کھلاڑی آﺅٹ ہو چکے ہیں جبکہ اسے ابھی مزید 56 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ جو روٹ 36 رنز اور گیری بیٹی 0 سکور کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق موہالی ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے 271 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 417 رنز پر آﺅٹ ہو گئی اور انگلینڈ کے خلاف 134 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجہ نے سب سے زیادہ 90 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں مرلی وجے نے 12، پارتھیو پٹیل نے 42، چتیشور پجارا نے 51، ویرات کوہلی نے 62، اجنکیا ریحانے نے 0، کرون نائر نے 4، روی چندرن ایشوین نے 72، جیانت یادیو نے 55، اومیش یادیو نے 12 اور محمد شامی نے 1 سکور بنایا۔

انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے محض 73 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عادل راشد نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر آ گیا، بلے بازوں میں یونس خان کا چھٹا، باﺅلرز میں یاسر شاہ کا ساتواں نمبر

انگلینڈ کی ٹیم نے 134 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا تو روی چندرن ایشوین کی گھومتی گیندوں نے بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ 27 رنز پر گری جب الیسٹر کک 12 رنز بنا کر ایشوین کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ انگلینڈ کو دوسرا نقصان 39 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا اور معین علی بھی 5 رنز بنا کر ایشوین کا شکار بن گئے۔ تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی جونی بیرسٹو ہیں جو 70 کے مجموعی سکور پر 15 رنز بنا کر یادیو کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ 78 کے مجموعی سکور پر گری اور بین سٹوکس بھی 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کے جو روٹ 36 رنز اور گیری بیٹی 0 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشوین نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے انگلش بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا اور 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جیانت یادیو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 283 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارت نے 417 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔

مزید : کھیل