پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں گجریلا اور لسی بنانے کی ترکیبیں پیش کیں، جہانگیر ترین کا باورچی شیئرز کا کاروبار کرتا ہے: دانیال عزیز

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں گجریلا اور لسی بنانے کی ترکیبیں پیش کیں، جہانگیر ...
پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں گجریلا اور لسی بنانے کی ترکیبیں پیش کیں، جہانگیر ترین کا باورچی شیئرز کا کاروبار کرتا ہے: دانیال عزیز

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پاناما کیس میں جس کتاب کو سپریم کورٹ میں بطور ثبوت پیش کیا گیا اس میں گجریلا اور لسی بنانے کی ترکیبیں تھیں۔ جہانگیر ترین کا باورچی شیئرز کا کاروبار کرتا ہے اسے قوم کے سامنے لایا جائے۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا پی ٹی آئی والوں کو کہتا ہوں کہ آپ اپنے لیڈر سے بھی سوال پوچھیں کہ انہوں نے جس جہانگیر ترین کو اپنے قریب کیا ہوا ہے اس کا باورچی کیسے شیئرز کا کاروبار کرتا ہے۔

بھارتی بی ایس ایف کے اہلکار کمزور دل نکلے، بیماریوں اور دل کے دوروں سے ڈیڑھ سال میں 435 مارے گئے

جہانگیر ترین کے باورچی حاجی خان کی 37 ملین کی گیم ہے جو آن ریکارڈ ہے۔ جہانگیر ترین کے باورچی کو قوم کے سامنے لایا جائے، اگر یہی شخص میاں نواز شریف کا باورچی ہوتا تو میڈیا والوں نے اس کی تمام ریسپیاں بھی بتا دینی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف دائر پٹیشن میں اس بات کا بھی ذکر ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کے مالی کے بھی 33 ملین شیئرز ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں