پی آئی اے کا اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان

پی آئی اے کا اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان
پی آئی اے کا اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے صبح 6 بجے کی پروازوں پر ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد، کراچی ، لاہور ، ملتان اور فیصل آباد کے روٹس پر کرایوں میں رعایت دی گئی ہے جبکہ رعایتی ٹکٹ کا اجرا آج رات سے ہوگا۔

مزید : کراچی