نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد ...
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) رنگ روڈ پر حاجی کیمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حاجی کیمپ پر نامعلوم ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ایک اہلکار موقع پر ہی جام شہادت نوش کرگیا جبکہ دیگر 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے۔ تما م زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں اور عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جارہے ہیں ۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : پشاور /اہم خبریں