’ہمارا یہ ایٹمی مواد چوری ہوگیا ہے جسے استعمال کرکے چور ایٹم بم بناسکتے ہیں‘ بڑے ملک نے ایسا اعلان کردیا کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچادی، بڑا خطرہ!

’ہمارا یہ ایٹمی مواد چوری ہوگیا ہے جسے استعمال کرکے چور ایٹم بم بناسکتے ...
’ہمارا یہ ایٹمی مواد چوری ہوگیا ہے جسے استعمال کرکے چور ایٹم بم بناسکتے ہیں‘ بڑے ملک نے ایسا اعلان کردیا کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچادی، بڑا خطرہ!

  

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی طاقتوں نے طویل مذاکرات کے بعد ایک معاہدہ کرکے ایران کو ایٹم بم بنانے سے تو روک لیا لیکن اب وہاں سے ایسی ہولناک خبر آ گئی ہے جس نے دنیا میں کھلبلی مچا دی ہے۔ لندن کے معروف عربی اخبار الشرق الا¿وسط نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”ایران کے بشہر ایٹمی پلانٹ سے خطرناک تابکار مادہ چوری ہو گیا ہے جو ممکنہ طور پر دہشت گردوں کے ہاتھ لگ سکتا ہے اور وہ اس سے ڈرٹی بم بنا کر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا سکتے ہیں۔“عربی اخبار کے مطابق ایرانی نیوکلیئر ریگولیٹری باڈی نے گزشتہ ماہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو اطلاع دی ہے کہ بشہر ایٹمی پلانٹ سے ایریڈیم 192 (Iridium-192)نامی مواد چوری ہو گیا ہے۔ ایران کی ایٹمی انضباطی مجلس کی طرف سے ہمسایہ خلیجی ریاستوں کو بھی اس تابکار مواد کے ممکنہ طور پر تخریب کاری میں استعمال ہونے کے متعلق متنبہ کر دیا گیا ہے۔

’جس دن ڈونلڈ ٹرمپ حلف اُٹھائے گا یہ ملک ایٹم بم چلادے گا‘ ایسی خبر آگئی کہ امریکیوں کے پسینے چھوٹ گئے

الشرق الاسط نے سعودی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”ایریڈیم 192نامی تابکار مادہ بوشہرایٹمی پلانٹ سے کسی دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا تھا۔ جس گاڑی میں یہ مادہ منتقل کیا جا رہا تھا وہ بعدازاں ویران علاقے سے ملی۔چور گاڑی کے عملے کو باندھ کر مادہ لے کر فرار ہو گئے تھے۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ تابکاری مواد کس نے چوری کیا ہے۔“انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ”ایریڈیم 192کے آئسوٹوپس بہت تیز ہوتے ہیں جن سے الیکٹران اور گیما شعاعیں، دونوں خارج ہوتی ہیں۔یہ دوسرے درجے کا تابکار مادہ ہے۔ کوئی شخص چند گھنٹے یا چند دن اس کی زد میں رہے تو یہ وقت کی طوالت کے تناسب سے اسے زخمی یا ہلاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔“

مزید : بین الاقوامی