پاکستان کاوہ علاقہ جس کا نام جنرل قمر باجوہ کے نام پر رکھاگیا

پاکستان کاوہ علاقہ جس کا نام جنرل قمر باجوہ کے نام پر رکھاگیا
پاکستان کاوہ علاقہ جس کا نام جنرل قمر باجوہ کے نام پر رکھاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ تعیناتی کی خبر کیساتھ ہی سوشل میڈیا پر چھاگئے اور انکشاف ہواہے کہ سیاچن جیسے مشکل ترین محاظ پر بھی جنرل باجوہ نے اپنالوہا منوایااور وہاں پر ایک پوسٹ بھی جنرل باجوہ کے نام سے موسوم ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جنرل باجوہ نے جہاں کئی یونٹس کو کمانڈ کیا ، وہیں بہادری کی بھی کئی داستانیں رقم کیں ، قمرباجوہ نہ صرف سیاسی معاملات پر پختہ رائے رکھتے ہیں بلکہ اس کا اظہار کرنے سے بھی نہیں کتراتے، وہ پیشہ ور اور سخت جان فوجی ہیں، دہشتگردی اور انتہاءپسندی کو سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل کے دفاعی امور سے وابستہ ذرائع کے مطابق جنرل باجوہ کی ترجیحات میں قیام امن کے لیے حکومت کیساتھ مل کر موثر پالیسی کی تکمیل میں بھرپور تعاون شامل ہوگا، ملک کی ترقی کیخلاف سازشوں میں مصروف دشمنوں کوموثرجواب اور ان کا مکمل خاتمہ کرنا ،دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشنز اور اقتصادی راہداری کا تحفظ شامل ہے ۔

مزید :

راولپنڈی -