ہم مقدس گائے نہیں،ہم سے بھی کوتاہیاں ہوتی ہیں، اللہ سے معافی مانگتے ہیں:جسٹس ثاقب نثار

ہم مقدس گائے نہیں،ہم سے بھی کوتاہیاں ہوتی ہیں، اللہ سے معافی مانگتے ہیں:جسٹس ...
ہم مقدس گائے نہیں،ہم سے بھی کوتاہیاں ہوتی ہیں، اللہ سے معافی مانگتے ہیں:جسٹس ثاقب نثار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہم کوئی مقدس گائے نہیں ہیں،ہم سے بھی کوتاہیاں ہوتی ہیں اللہ معاف کرنے والا ہے،ہم اللہ سے معافی مانگتے ہیں۔

عوام جانتی ہے سپریم کورٹ پرحملہ کس جماعت نے کیا تھا،عدالت پریس کانفرنس کا سختی سے نوٹس لے: فواد چوہدری

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بلاوجہ ایک جج کی ذات کو نشانہ بنانا کسی طور قبول نہیں ہوگا، ہم کوئی میجسٹی نہیں ہیں،ہم بھی قانون کے مطابق چلتے ہیں۔عدالتی فیصلوں پر تبصرے، تنقید اور سیمینار ہونے چاہییں تاکہ بات ہو سکے کہ فیصلے میں کیا کمی رہ گئی ہے۔ہم نہ کوئی پریس ریلیز جاری کرسکتے ہیں نہ ہی پریس کانفرنس کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا خبر کے پیچھے کیا محرک ہوگا،ہوسکتا ہے کہ عدلیہ کی تضحیک کے لئے خبر چلائی گئی ہو۔

مزید : اسلام آباد