حکومت کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ،ٹیکسٹائل ملوں کے مالکان کا کل دھرنا دینے کا اعلان

حکومت کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ،ٹیکسٹائل ملوں کے مالکان کا کل دھرنا ...
حکومت کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ،ٹیکسٹائل ملوں کے مالکان کا کل دھرنا دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ہے،ڈاکٹروں کے بعد مزدور بھی احتجاج کیلئے میدان میں آگئے ہیں، ٹیکسٹائل ملوں کے مالکان نے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ،ہنگامی اجلاس کے بعد دھرنا دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق ترجمان اپٹما پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل ملوں کے مالکان نے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے،ہنگامی اجلاس کے بعد دھرنا دینے کا اعلان بھی کیا ہے،پیداواری لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے 70فیصد ٹیکسٹائل ملیں بند ہوچکی ہیں،تین سال کے عرصہ کے دوران پیداواری لاگت بڑھنے سے 1.8ارب ڈالرز کی برآمدات میں کمی آئی ہے،بند ملوں کے مزدور سیاہ جھنڈے تھام کر احتجاج میں شریک ہونگے۔

پاکستان کاوہ علاقہ جس کا نام جنرل قمر باجوہ کے نام پر رکھاگیا

مزید :

لاہور -