انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظور ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا واک آﺅٹ

انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظور ، پیپلز ...
انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظور ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا واک آﺅٹ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے واک آﺅٹ کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میںانکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے،اِنکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس2016 میں مزید 120یوم کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی اس قرارداد پر ووٹنگ کے دوران واک آﺅٹ کرگئے ہیں،اس موقع پر ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی رشید گو ڈیل نے کہا ہے کہ ن لیگ آرڈیننس لانے اور توسیع پر کتنا شور مچاتی تھی، اسپیکر صاحب یاد کریں پچھلے ادوار میں ن لیگ اپوزیشن میں تھی۔

مزید : قومی