منڈیالہ تیگہ میں دیور کا بھابی پر مبینہ تشدد،متاثرہ خاتون ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل

منڈیالہ تیگہ میں دیور کا بھابی پر مبینہ تشدد،متاثرہ خاتون ڈی ایچ کیوہسپتال ...
منڈیالہ تیگہ میں دیور کا بھابی پر مبینہ تشدد،متاثرہ خاتون ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل

  

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ کے علاقے منڈیالہ تیگہ میں دیور نے اپنی بھابی پر مبینہ طور پر تشدد کردیا،متاثرہ خاتون کو  فوری طور پرڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں و کشمیر بنیادی تنازعہ، امن صرف بات چیت سے ممکن ہے: عبدالباسط

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے اپنے دیور پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کھانا نہ دینے پر مجھے ڈنڈے سے مارتا رہا،مجھے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایاگیا ہے ۔پولیس کا کہنا تھا کہ اپنی بھابھی پت تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں،ملزم کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔

مزید : گوجرانوالہ