قوم کی قربانیوں کے باعث پاناما کیس سپریم کورٹ میں ،جھنگ سے فرقہ واریت کا خاتمہ کردیں گے: عمران خان

قوم کی قربانیوں کے باعث پاناما کیس سپریم کورٹ میں ،جھنگ سے فرقہ واریت کا ...
قوم کی قربانیوں کے باعث پاناما کیس سپریم کورٹ میں ،جھنگ سے فرقہ واریت کا خاتمہ کردیں گے: عمران خان

  

جھنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے طویل جدوجہد کے بعد شریف خاندان کو احتساب کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے ۔قوم کی قربانیوں کے باعث آج پاناما کیس سپریم کورٹ میں ہے ، اس کیس کے فیصلے سے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ جھنگ سے کامیاب ہو کر فرقہ واریت کا خاتمہ کردیں گے۔

بنی گالہ سے جھنگ میں کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا کی حمایت اور مودی سے دوستی ن لیگ کا کوئی دین یا مذہب نہیں ہے ان کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طریقے سے اقتدار میں آ جائیں اور اس مقصد کیلئے یہ کسی بھی جماعت کے ساتھ مل سکتے ہیں۔ جھنگ میں فرقہ واریت کی لعنت سب سے زیادہ ہے، ایسے علاقے میں مقابلہ کرنے پر کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں ، الیکشن جیت کر سب سے پہلے یہاں سے فرقہ واریت ختم کریں گے۔

دنیا کا وہ ملک جہاں اب جمعہ کی نماز نہ پڑھنے والے مرد کو 2سال کے لئے جیل میں ڈال دیا جائے گا، قانون متعارف کروادیا گیا، کونسا ملک ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

انہوں نے کہا کہ ن لیگ جب سے اقتدار میں آئی ہے ملک غریب اور یہ امیر ہوتے جارہے ہیں ، حکمرانوں کے بچے بھی کھرب پتی بن گئے ہیں۔پنجاب پولیس میں میرٹ پرسلیکشن نہ ہونے سے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے اس کے برعکس ہم نے خیبرپختونخوا کی پولیس کو غیر سیاسی کر دیا ہے جس کے بعد 60 فیصد جرائم میں کمی آئی ہے۔

کیا آپ دماغی طو رپر مضبوط ہونا اور خوش باش زندگی گزارنا چاہتے ہیں؟ کامیاب ترین لوگ کی ان 12 عادتوں سے دور رہ کر آپ بھی یہ خواہش پوری کر سکتے ہیں

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک فیصلہ کن موڑ پر ہے ہم نے جدوجہد کے بعد شریف خاندان کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا اور پاکستانی قوم کی قربانیوں کے باعث آج پاناما لیکس کیس سپریم کورٹ میں ہے جب کہ اس کیس کے فیصلے سے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں