CPEC محبت میں بدل گیا، چینی لڑکے اور پاکستانی لڑکی کی انتہائی دلچسپ کہانی پر فلم تیار

CPEC محبت میں بدل گیا، چینی لڑکے اور پاکستانی لڑکی کی انتہائی دلچسپ کہانی پر ...
CPEC محبت میں بدل گیا، چینی لڑکے اور پاکستانی لڑکی کی انتہائی دلچسپ کہانی پر فلم تیار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں۔ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی پر بننے والی فلم ”چلے تھے ساتھ“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کی رپورٹ کے مطابق یہ فلم پاکستانی لڑکی اور ایک چینی لڑکے کی محبت پر مبنی ہے۔ اس کے ڈائریکٹر عمر عادل ہیں جبکہ اس میں مرکزی کردار بین الاقوامی اداکار اور فلم ساز کینٹ ایس لیونگ نبھا رہے ہیں۔ یہ ان کی پہلی پاکستانی فلم ہے۔ ان کے مدمقابل ہیروئن کا کردار سائرہ شہروز ادا کر رہی ہیں۔

دنیا کی مہنگی ترین شادیوں کے بارے میں تو آپ نے بہت سنا ہوگا لیکن اس دولہا نے صرف 500 روپے میں شادی کا فنکشن کامیابی سے کر ڈالا، کیسے ممکن ہے؟ آپ بھی جانئے اور داد دیں

پاکستانی میں 45روزہ شوٹنگ کے بعد واپس بیجنگ پہنچنے پر انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ واپس اپنے دوسرے گھر آ گیا ہوں۔ پاکستان میں شوٹنگ کا تجربہ میرے لیے انتہائی خوشگوار حیرت کا باعث بنا۔ میں ان خوبصورت دنوں کو کبھی بھلا نہیں پاﺅں گا۔ اس فلم کی پروڈیوسرز بینش عمر اور ایگزیکٹو پروڈیوسر شیخ شیراز مبشر ہیں۔ دیگر کاسٹ میں اسامہ طاہر، ظلے سرحدی، بہروز سبزواری، منشا پاشا، فارس خالد اور شمیم شامل ہیں۔فلم 2017ءمیں ریلیز ہو گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -