بی ایم ڈبلیو کے بعدگاڑیوں کی کمپنی ’KIA‘نے بھی پاکستان میں پلانٹ لگانے کی خواہش ظاہر کردی

بی ایم ڈبلیو کے بعدگاڑیوں کی کمپنی ’KIA‘نے بھی پاکستان میں پلانٹ لگانے کی ...
بی ایم ڈبلیو کے بعدگاڑیوں کی کمپنی ’KIA‘نے بھی پاکستان میں پلانٹ لگانے کی خواہش ظاہر کردی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آڈی اور بی ایم ڈبلیو کی جانب سے پاکستان میں گاڑیوں کی تیاری اور کم قیمت میں فراہمی کے اعلانات کے بعد جنوبی کوریا کی کمپنی ’KIA Motors‘ نے بھی پاکستان میں پلانٹ لگانے میں دلچسپی لینا شروع کردی اور اس ضمن میں پاکستان میں پلانٹ لگانے کے لیے یونس برادرز گروپ (YBG) اور کیاموٹرز کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

پاک ویلز کے مطابق لکی سیمنٹ اور ICI پاکستان کے منتظم ادارے یونس برادرز گروپ اور معروف کار ساز کمپنی کے درمیان بات چیت کا پہلا دور شروع ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دہائی میں کِیا موٹرز پاکستان میں گاڑیوں کی تیاری کا دو مرتبہ تجربہ کرچکا ہے۔ سال 1999-2000 کے بعد 2004-05 میں دیوان موٹرز کے اشتراک سے مقامی تیار شدہ کیا سپیکٹرا اور کلاسک NGV متعارف کروائی گئی تھیں۔ جنوبی کوریائی ادارے کی تازہ پیش رفت سے متعلق BIPL سیکورٹیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے پر آغاز سے دونوں ہی اداروں کو بے شمار فوائد حاصل ہوں گے۔ ایک جانب کار ساز ادارے کو ایک نئی مارکیٹ رک رسائی کا موقع حاصل ہوگا تو دوسری ادارے کو ایک نئے شعبے میں داخل ہوکر اپنے کاروبار کو وسعت دینے کا موقع میسر آئے گا۔

مزید : بزنس