زعیم قادری کی پیرآف سیال شریف سے ملاقات، رانا ثناءاللہ ٹی وی پر قوم سے معافی مانگ کر تجدید ایمان کرائیں: حمید الدین سیالوی

زعیم قادری کی پیرآف سیال شریف سے ملاقات، رانا ثناءاللہ ٹی وی پر قوم سے معافی ...
زعیم قادری کی پیرآف سیال شریف سے ملاقات، رانا ثناءاللہ ٹی وی پر قوم سے معافی مانگ کر تجدید ایمان کرائیں: حمید الدین سیالوی

  

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے ایم پی ایز کی جانب سے پیر آف سیال شریف کے پاس استعفے جمع کرانے کے بعد زعیم قادری نے پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات کرکے انہیں پنجاب حکومت کے مﺅقف سے آگاہ کیا، پیر سیالوی نے صوبائی وزیر سے مخاطب ہو کر کہا کہ وزیر قانون رانا ثناع اللہ ٹی وی پر آکر قوم سے معافی مانگیں اور دوبارہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوں ۔

”پیچھے سے5ہزار ایشو ہوئے تھے لیکن ڈی جی رینجرز نے ۔۔۔“کیپٹن (ر) صفدر نے انتہائی سنگین ترین بات کہہ دی، جان کر آپ کو بھی شدید غصہ آجائے

تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت کے دھرنے کے بعد مسلم لیگ(ن) کے ایم پی ایز کی جانب سے پیر آف سیالوی کے پاس استعفے جمع کرانے کے بعد صوبائی وزیر زعیم قادری خاصے متحرک ہوگئے ہیں ، انہوں نے آج سجادہ نشین پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی، انہوں نے مذہبی جماعت کے مطالبات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت کے بعد وہ ان کے پاس آئے ہیں ۔ حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے ہیں اور باقی مطالبات پر بھی عملددرآمد جاری ہے، زعیم قادری کی وضاحت کے بعد پیر حمید الدین سیالوی نے مطالبہ کیا کہ اگر رانا ثناءاللہ ٹی وی پر آکر اپنے بیان کی وضاحت دیں ، قوم سے معافی مانگیں اور ٹی وی پر دوبارہ کلمہ پڑھیں تو انہیں معافی دی جا سکتی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنا استعفیٰ ہاتھ میں لے کر آئیں ، اپنے عقائد بیان کریں ، مطمئن ہوئے تو ایم پی ایز ، ایم این ایز کے استعفے واپس ہوں گے ۔ پیر آف سیال شریف کے اس بیان کے بعد صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ خود رانا ثنا ءاللہ کو لے کر ان کے پاس آئیں گے اور مذہبی جماعت کے تحفظات دور کرائیں گےاور تین دسمبر تک اس مطالبے پر عمل درآمد کر لیا جائے گا 

مزید :

سرگودھا -