نظر ثانی بورڈ نے بے نظیر بھٹو کیس میں بری ہونے والے 5 افراد کی نظر بندی میں 90 روزہ توسیع کر دی

نظر ثانی بورڈ نے بے نظیر بھٹو کیس میں بری ہونے والے 5 افراد کی نظر بندی میں 90 ...
نظر ثانی بورڈ نے بے نظیر بھٹو کیس میں بری ہونے والے 5 افراد کی نظر بندی میں 90 روزہ توسیع کر دی

  

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے3رکنی نظر ثانی بورڈ نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کیس میں بری ہونیوالے5افراد کی نظر بندی میں 90روز کی توسیع کردی.

صاف پانی ایک بہترین منصوبہ ،نااہل لوگوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی:شہباز شریف

مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی 3 رکنی نظر ثانی بورڈ نے محکمہ داخلہ پنجاب کی نظربندی میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی، بے نظیر قتل کیس میں بری ہونیوالے 5 افراد کو بکتر بند گاڑی میں سخت سکیورٹی میں لاہور ہائیکورٹ پیشی کے لیے لایا گیا، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی، محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ستار ساحل نے بورڈ کے روبرو موقف اختیار کیا کہ5 افراد حسین گل، رفاقت علی، رشید احمد اعتزاز شاہ، شیر زمان اور حسنین افراد بری تو ہوچکے ہیں لیکن ان سے مزید تحقیقات کرنی ہیں، ان افراد کو رہا کرنے سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں لہٰذا ملزمان کی نظر بندی میں مزید توسیع کی جائے ، نظر ثانی بورڈ نے محکمہ داخلہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے پانچوں افراد کی نظر بندی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی.

مزید :

لاہور -