ہمارا دھرنا پر امن تھا ،حکومت نے آپریشن کرکے ہمارے 6افراد شہید کر دئیے:پیر محمد افضل قادری

ہمارا دھرنا پر امن تھا ،حکومت نے آپریشن کرکے ہمارے 6افراد شہید کر دئیے:پیر ...
ہمارا دھرنا پر امن تھا ،حکومت نے آپریشن کرکے ہمارے 6افراد شہید کر دئیے:پیر محمد افضل قادری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک لبیک کے مرکزی امیر پیر محمد افضل قادری کاکہنا ہے کہ فیض آباد میں ہمارا دھرنا پر امن تھا اتنے دنوں تک وہاں سے ایک پتہ بھی نہیں توڑا گیا جب حکومت نے ہفتے کے روز آپریشن کیا اس کے بعد ملک کے حالات کشیدہ ہو گئے ،ہمارے چھ افراد بھی شہید ہوگئے۔

نجی چینل ”اے آر وائی نیوز“کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ “میں گفتگوکرتے ہوئے تحریک لبیک کے مرکزی امیر پیر محمد افضل قادری کاکہنا دھرنے کی تکلیف ناموس رسالت ﷺکے سامنے کچھ نہیں ہمیں مقامی لوگوں نے بھی یہی کہا کہ ہمیں تنگی تو ہورہی ہے لیکن آپ کا مطالبہ بالکل جائز ہے ،ایک پر امن دھرنے کو حکومت نے آپریشن کے بعد پرتشدد بنا دیا پورا ملک اس معاملے پر جام ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے ایمان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے ،ہم سب مسلمان ہیں ناموس رسالت ﷺپر کوئی بھی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

پیر محمد افضل قادری کہتے ہیں کہ حکومت نے نصاب کمیٹی میں شامل دو علما کو شامل کرنے کا مطالبہ مان لیا ہے نصابی اسباق سے جہاد کے حکم کیو ں نکالے گئے اب یہ سارے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔

مزید :

لاہور -