رانا ثنااللہ مستعفی ہونے سے انکاری ،اسلام آباد میں معاملات طے کروانے والے یہاں بھی کروائیں:صوبائی وزیر قانون

رانا ثنااللہ مستعفی ہونے سے انکاری ،اسلام آباد میں معاملات طے کروانے والے ...
رانا ثنااللہ مستعفی ہونے سے انکاری ،اسلام آباد میں معاملات طے کروانے والے یہاں بھی کروائیں:صوبائی وزیر قانون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کا لاہور میں دھرنا دئیے مظاہرین  کے آگے سر نگوں ہونے سے انکار وہ کہتے ہیں کہ جہنوں نے اسلام آباد کے معاملات طے کروائیں وہ لاہور میں اپنا کردار ادا کریں ۔یاد رہے کہ اسلام آباد میں دھرنا زاہد حامد کے استعفیٰ کے بعد ہی ختم کیا گیا تھا جس میں پاک فوج نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔

رانا ثنااللہ پیر صاحب کے پاس جاکر وضاحت پیش کریں :ملک احمد خان
نجی ٹی وی ”دنیا نیوز“کے مطابق پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے استعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے ان کاموقف ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے معاہدے میں میرے استعفی کا مطالبہ نہیں وہ کیوں استعفی دیں ؟ اب اسلام آباد میں معاملات طے کرانےوالے لا ہورمیں بھی کرائیں۔

زعیم قادری کی پیرآف سیال شریف سے ملاقات، رانا ثناءاللہ ٹی وی پر قوم سے معافی مانگ کر تجدید ایمان کرائیں: حمید الدین سیالوی
واضح رہے فیض آباد میں ختم ہونے والا دھرنے کی پہلی شرط ہی زاہد حامد کے استعفی کی تھی جسے مان لیا گیا تھا ،اب لاہور میں بیٹھے دھرنامظاہرین صوبائی وزیر قانون راناثنا اللہ کے استعفی کا مطالبہ کر رہے ہیں ،اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟ یہ تو آنے والاوقت ہی بتائے گا۔

لاہور انتظامیہ اور دھرنا مظاہرین سے بات چیت جاری ،اگلے کچھ گھنٹوں میں دھرناختم ہوجائے گا:راناثنااللہ

مزید :

لاہور -