عدالت کا حقائق سے منافی فیصلہ عوام نے قبول نہیں کیا ، میرے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے تو تمھیں کیا؟ : نواز شریف

عدالت کا حقائق سے منافی فیصلہ عوام نے قبول نہیں کیا ، میرے اثاثے آمدن سے ...
عدالت کا حقائق سے منافی فیصلہ عوام نے قبول نہیں کیا ، میرے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے تو تمھیں کیا؟ : نواز شریف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ 70 سال سے ملک کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے، پاناماکیس میں میرے خلاف آنے والا عدالتی فیصلہ حقائق کے خلاف تھا اس فیصلے کو عوام نے قبول نہیں کیا،میرے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے تو تمھیں کیا ہے ؟ عوام اور مسلم لیگ(ن) کے تمام کارکنان میرے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم سب مل کر بہت جلد پاکستان کی ترقی کا عہد کریں گے۔

پورے لاہور شہر کو اس گاڑی کی تلاش کیوں ہے؟ وجہ ایسی شرمناک کہ جان کر آپ بھی ڈھونڈنے نکل پڑیں گے

پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آزادی کو ستر سال گزر جانے کے بعد ملک کے ساتھ افسوسناک رویہ رکھا جا رہا ہے ۔کبھی وزیر اعظم کو ہٹا دیا جاتا ہے، کبھی پھانسی دی جاتی ہے اور کبھی وزیراعظم کوگرفتار کر لیا جاتا ہے کبھی جلا وطن کیاجاتا ہے، دنیا کے کسی مہذب ملک میں یہ سب کچھ نہیں ہوتا بلکہ مہذب قومیں جمہوریت کے ذریعے ترقی کرتی ہیں جب کہ یہاں جمہوریت کا خون ہوتا ہے۔انہوں نے کارکنوں سے عہد لیا کہ وہ جمہوریت کے تحفظ کیلئے سیاسی جماعتوں اور کارکنوں کیساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -