کس پولیس افسر کی کتنی شادیاں ہیں ، فوری طور پر تفصیلات دیں ، آئی پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا

کس پولیس افسر کی کتنی شادیاں ہیں ، فوری طور پر تفصیلات دیں ، آئی پنجاب نے ...
کس پولیس افسر کی کتنی شادیاں ہیں ، فوری طور پر تفصیلات دیں ، آئی پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی جی پنجاب نے پولیس افسران و اہلکاران سے بیگمات کی تفصیلات طلب کر لی، آئی جی پنجاب نے صوبہ بھرکے پولیس افسران اور اہلکاروں سے ان کی بیگمات کی تفصیل طلب کرلی ہیں ، اس حوالے سے افسران کو مراسلہ لکھ کر پوچھا گیا ہے کہ جن افسران نے خفیہ شادیاں کر رکھی ہیں وہ ان کی تفصیلات آئی جی آفس کو ارسال کریں ۔

پورے لاہور شہر کو اس گاڑی کی تلاش کیوں ہے؟ وجہ ایسی شرمناک کہ جان کر آپ بھی ڈھونڈنے نکل پڑیں گے

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عارف نواز نے صوبے بھر کے پولیس افسران کے نام ایک مراسلہ جاری کیا ہے، آئی جی آفس سے جاری مراسلے میں تمام پولیس افسران سے ان کی شادیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔مراسلے میں کہاگیا ہے کہ جن افسران واہلکاران نے خفیہ شادیاں کرکھی ہیں وہ آئی جی آفس کو تفصیلی آگاہ کریں کہ ان کی بیگمات کہاں کہاں ہیں اور ایک سے زیادہ بیگمات کی تفصیلی رپورٹ آئی جی آفس روانہ کی جائیں۔ آئی جی پنجاب کے مطابق ریٹائرمنٹ یا فوتیدگی کی صورت میں ایک سے زائد خواتین گریجویٹی کیلئے آجاتی ہیں یا عدالت چلی جاتی ہیں،اسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے افسران سے بیگمات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

مزید :

لاہور -