ما ضی میں حدیبیہ کیس ایک سیاسی کیس رہا،اب اس کا فیصلہ بڑا اور مشکل ہوگا:سلمان اکرم راجہ

ما ضی میں حدیبیہ کیس ایک سیاسی کیس رہا،اب اس کا فیصلہ بڑا اور مشکل ہوگا:سلمان ...
ما ضی میں حدیبیہ کیس ایک سیاسی کیس رہا،اب اس کا فیصلہ بڑا اور مشکل ہوگا:سلمان اکرم راجہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہر آئین و قانون سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں حدیبیہ کیس ایک سیاسی کیس رہا جسے کئی بار سیاسی طور پر استعمال کیا گیا،پرویزمشرف اورپیپلزپارٹی دورمیں یہ کیس لٹکارہا اب اس کا فیصلہ بڑا اور مشکل ہوگا۔.

عمران خان کی زیرصدارت کورگروپ کااجلاس،تحریک انصاف کاحکومت کے خاتمے کے لئے دباؤبڑھانے کافیصلہ

نجی ٹی وی ”دنیا نیوز“کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ “میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہر آئین و قانون سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ کیاسپریم کورٹ لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کوکالعدم قراردےگی؟کوئی بھی عدالت پہلے فیصلے پرعمل نہیں کرتی عدالت کیس کی دوبارہ سماعت کرتی ہے، عدالت کھلے ذہن سے تمام معاملے کودیکھ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کرسکتاتھااب اپیل 3سال بعد دائرہوئی ہے  نیب کو3سال سے ز ائدعرصے کاجواب دیناہوگا  اپیل دائرکرنےکی مدت گزرنے پرنیب کیاجوازپیش کرےگا؟،حدیبیہ کیس کافیصلہ بہت بڑااورمشکل ہوگا۔

مزید :

اسلام آباد -