سعودی عرب کیخلاف بدزبانی اور جھوٹی خبریں جاری کرنے پر کویتی شہری محمد السلمان کو 7 برس قیدکی سزا سنا دی گئی

سعودی عرب کیخلاف بدزبانی اور جھوٹی خبریں جاری کرنے پر کویتی شہری محمد ...
 سعودی عرب کیخلاف بدزبانی اور جھوٹی خبریں جاری کرنے پر کویتی شہری محمد السلمان کو 7 برس قیدکی سزا سنا دی گئی

  

 جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب کیخلاف بدزبانی اور جھوٹی خبریں جاری کرنے پر کویتی شہری محمد السلمان کو 7 برس قید بامشقت کی سزا سنا دی۔یہ سزا کویت کی فوجداری عدالت نے سنائی ہے۔

 کویت کے القبس اخبار کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ کویتی شہری نے ٹوئٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر نہ صرف یہ کہ جھوٹی خبریں پیش کی تھیں بلکہ سعودی عرب کے خلاف کھلم کھلا بدز بانی بھی کی تھی۔ پبلک پراسیکیوشن نے چند روز قبل ایک اور کویتی شہری عبداللہ الصالح کا معاملہ فوجداری کی عدالت میں پیش کردیا تھا جس پر سعودی عرب ، امارات اور بحرین کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے کا الزام تھا۔ تاہم الصالح کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی گئی تھی۔ 

مزید :

عرب دنیا -