چیئرمین نیب سے بلوچستان کے وکلا وفد کی ملاقات، ملکی صورتحال اور ملازمتوں میں در پیش مسائل پر تبادلہ خیال

چیئرمین نیب سے بلوچستان کے وکلا وفد کی ملاقات، ملکی صورتحال اور ملازمتوں میں ...
چیئرمین نیب سے بلوچستان کے وکلا وفد کی ملاقات، ملکی صورتحال اور ملازمتوں میں در پیش مسائل پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال سے بلوچستان کے وکلا وفدنے ملاقات کی اور وکلا نے ملکی صورتحال اور ملازمتوں میں در پیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

عمران خان کی زیرصدارت کورگروپ کااجلاس،تحریک انصاف کاحکومت کے خاتمے کے لئے دباؤبڑھانے کافیصلہ
تفصیلات کے مطابق بلوچستان وکلا کے وفد نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقا ت کی اور اس دوران دونوں جانب سے خوشگوار جملوں کا تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ وکلا کے وفد نے اپیل کی کہ نیب ملازمتوں میں بلوچستان کوٹے پرغورکیاجائے،جس پر چیئر مین نیب نے وفد کو اس بات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے افرادکامیرٹ،اہلیت اورقانون کے مطابق تقررکیاجائے گا۔یہی نہیں نیب پراسیکیوشن ڈویژن میں بلوچستان کے وکلا کوبھی جائزحصہ دیاجائے گا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں  پر کلک کریں

مزید :

لاہور -