عامر خان کی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں، مس ورلڈ کی خواہش

عامر خان کی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں، مس ورلڈ کی خواہش
عامر خان کی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں، مس ورلڈ کی خواہش

  

ممبئی(آئی این پی) حال ہی میں مس ورلڈ منتخب ہونے والی بھارتی حسینہ ’’ مانوشی چھیلر ‘‘نے عامر خان کی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹر ویو میں ’’ مانوشی چھیلر ‘‘کا کہناتھا کہ بالی ووڈ میں انٹری اس وقت ان کے ذہن میں نہیں ہے ،وہ سوچ رہی ہیں تو بس اتنا کہ اگلا سال ان کے لیے کس قدر ہنگامہ خیز اور دلچسپ ہوگا، وہ دنیا بھر کا سفر کریں گی اور مس ورلڈ رہنے والی خواتین کے ساتھ دنیا بھر میں خواتین کو درپیش طبی مسائل سے متعلق شعور کو اجاگر کرنے کیلئے کام کریں گے۔مانوشی چھیلر نے کہا کہ وہ مستقبل قریب میں عامر خان کی فلموں میں ضرور کام کرنا چاہتی ہیں کیونکہ ان کی فلم میں معاشرتی مسائل کے حوالے سے پیغام ہوتا ہے، ان کی فلموں میں کردار نبھانا بہت چیلنجنگ ہوتا ہے اس لیے ان کے لیے یہ سب بہت دلچسپ ہوگا۔

مزید :

تفریح -