ہماری تنظیم تحریک لبیک یارسول ﷺکے نام سے ہے ،الیکشن کمیشن میں تحریک لبیک پاکستان کے نام سے رجسٹرڈ ہے:اشرف جلالی

ہماری تنظیم تحریک لبیک یارسول ﷺکے نام سے ہے ،الیکشن کمیشن میں تحریک لبیک ...
ہماری تنظیم تحریک لبیک یارسول ﷺکے نام سے ہے ،الیکشن کمیشن میں تحریک لبیک پاکستان کے نام سے رجسٹرڈ ہے:اشرف جلالی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک لبیک یارسول ﷺ کے چیرمین اشرف جلالی کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت ہماری تنظیم تحریک لبیک یارسول ﷺکے نام سے ہے لیکن الیکشن کمیشن میں تحریک لبیک پاکستان کے نام سے رجسٹرڈ ہے،خادم حسین رضوی نے حکومت سے معاہدہ کرتے وقت ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی،ہم اس معاملے میں ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

مذہبی جماعت اور حکومت کے مابین معاہدے کے ڈرافٹ پر اعتراض ہے: رانا ثنا ءاللہ

نجی چینل ”دنیا نیوز“کے پروگرام ”آج کامران خان کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول ﷺ کے چیرمین اشرف جلالی کا کہنا تھا کہ ہمار ا حکومت سے پہلے ہی معاہدہ ہو چکا تھا نئے معاہدے کی ضرورت ہی نہیں تھی ،ہمارا حکومت سے 3نومبر کو 6نکاتی معائدہ طے پایا تھا جو اسلام آباد انتظامیہ ،وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق اور وزیر مملکت طلال چوہدری کے ساتھ ہوا تھا،جس میں ہمارے تما م مطالبات مانے گئے تھے ،حکومت نے ہمارے مطالبات پورے کرنے کے لئے 20دن مانگے تھے جو 23نومبر کوپورا ہوگئے ،اب تک ہمارے تین مطالبات پورے ہوچکے ہیں تاہم اب اس کے ساتھ فیض آباد دھرنا اور اس کے ساتھ اپنی یک جہتی دکھانے والے دوسرے شہروں میں شہید ہونے والے 6افراد کی شہادت کی تحقیقات کا چوتھا مطالبہ بھی شامل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ان شہدا کی ایف آئی آر تک نہیں کاٹی گئی ۔

اشرف جلالی کہتے ہیں کہ زاہد حامد کا جرم تو ابھی ثابت ہونا ہے ،جب وہ ثابت ہوجائے گا تو اس کی سزا بھی تجویز کی جائے گی۔

پنجاب کے وزیر قانون کا جرم تو ثابت ہے وہ تو کھلم کھلا قادنیوں کواپنا بھائی کہتا پھر رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی پر امن تھے آئندہ بھی پر امن رہیں گے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے لنک پر کلک کریں

مزید :

لاہور -