فنکار مسلسل دباؤ میں زندگیاں گزارتے ہیں : سوناکشی سنہا
ممبئی(آئی این پی) بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ تمام اداکار مسلسل دباؤ میں زندگیاں گزارتے ہیں۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں سوناکشی سنہا کا کہناتھا کہ فنکاروں پر ہر وقت مکمل اور اچھا دکھائی دینے کا دباؤ ہوتا ہے اور ساتھ ساتھ انہوں نے اپنا ایک صحت مندانہ تشخص بھی برقرار رکھنا ہوتا ہے۔ اس لئے اداکار اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے یہاں تک کھانا کھاتے ہوئے بھی دباؤ میں ہوتے ہیں۔ سوناکشی نے کہا کہ نوجوان لڑکیاں کھانے پینے کی عادات میں ان کی نقالی کرتی ہیں اور وہ ایسے میں کسی کو غلط پیغام نہیں دینا چاہتیں۔