الیکشن ریفارمزبل پرتحریک انصاف نے نہیں جے یوآئی نے دستخط کیے تھے، ختم نبوت پر کوئی مسلمان سوال نہیں اٹھا سکتا: جہانگیر ترین

الیکشن ریفارمزبل پرتحریک انصاف نے نہیں جے یوآئی نے دستخط کیے تھے، ختم نبوت ...
الیکشن ریفارمزبل پرتحریک انصاف نے نہیں جے یوآئی نے دستخط کیے تھے، ختم نبوت پر کوئی مسلمان سوال نہیں اٹھا سکتا: جہانگیر ترین

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے کہاہے کہ الیکشن ریفارمزبل پرتحریک انصاف نے نہیں جے یوآئی نے دستخط کیے تھے،، ختم نبوت پر کوئی مسلمان سوال نہیں اٹھا سکتا۔ اگرزاہد حامد کااستعفیٰ ہی لیناتھاتوپہلے لے لیتے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا کامران خان کیساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ ختم نبوت کے مسئلے پرہم نے پارلیمنٹ کے اندراحتجاج کیا لیکن زاہدحامدنے جھوٹ بولاکہ کوئی ترمیم نہیں کی گئی جبکہ حکومت نے بہت باریکی سے کام کیا تھا، یہ سیاسی نہیں دینی مسئلہ تھااور ختم نبوت پر کوئی مسلمان سوال نہیں اٹھا سکتا۔انہوں نے کہاکہ نااہل وزیراعظم معاملات دیکھے گاتوحالات خراب ہوں گے،حکومت کولاہوردھرنے والوں کیے ساتھ معاملات جلدطے کرنے چاہئیں اور حالات خراب ہوئے وہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوئے ہیں ۔ حکومت کودھرناقائدین سے بہت پہلے معاہدہ کرلیناچاہیئے تھا،اگر ہماری حکومت ہوتی تو یہ مسئلہ پیدا ہی نہ ہوتا۔

مزید :

اسلام آباد -