امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات باہمی عزت و وقار کے تحت استوار کرنا چاہتے ہیں: اعزاز چوہدری

امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات باہمی عزت و وقار کے تحت استوار کرنا چاہتے ہیں: ...
امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات باہمی عزت و وقار کے تحت استوار کرنا چاہتے ہیں: اعزاز چوہدری

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی عزت و وقار پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

فنکار مسلسل دباؤ میں زندگیاں گزارتے ہیں : سوناکشی سنہا

تفصیلات کے مطابق پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن نے پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا ، اس تقریب کے مہمان خصوصی امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری تھے جبکہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر نے شرکاءکو پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے بریفنگ دی ، ان کا کہنا تھا کہ پا ک امریکہ تعلقات کے درمیان مثبت پیش رفت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہماری خواہش ہے کہ امریکہ کے ساتھ طویل اور بہتر تعلقات کو فروغ دیا جائے۔افغانستان میں قیام امن امریکہ اور پاکستان دونوں کے لئے ضروری ہے ، افغانستان میں بدامنی کی وجہ سے پاکستان کو معاشی اور سیکورٹی کے طور پر خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔اعزاز چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور پاکستانی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنا شاندار اور مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں پر ضرور دیا کہ وہ خبروں کی معروضیات ، سچائی اور حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے صحافتی اصولوں کا خیال رکھیں ۔ انہوں نے امریکی معاشرے میں نمایاں کردار ادا کرنے والے پاکستانی امریکن شہریوں کی کوششوں کو سراہا جو کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنے کارہائے نمایاں سرانجام دے رہے ہیں ۔پاکستانی امریکی صحافیوں کی جانب سے امریکی معاشرے میں پاکستان کے حوالے سے رائے عامہ ہموار کرنے پر اعزاز چوہدری نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے لنک پر کلک کریں

اس موقع پر صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ افضل بٹ اور نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم نے بھی میڈیا کے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا ، انہوں نے پاکستانی میڈیا میں کام کرنے والے غیر جانبدار صحافیوں کے کردار کو سراہا جبکہ چند صحافیوں کے کردار پر گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا گیا۔

مزید :

قومی -