اسرائیلی عدالت نے ملک میں اوبر سروسز پر پابندی عائد کر دی

اسرائیلی عدالت نے ملک میں اوبر سروسز پر پابندی عائد کر دی
اسرائیلی عدالت نے ملک میں اوبر سروسز پر پابندی عائد کر دی

  

تل ابیب (آن لائن) اسرائیلی عدالت نے ملک میں اوبر سروسز پر پابندی عائد کر دی ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تل ابیب کی ضلعی عدالت کے چیف جسٹس آئنتان اور ینسٹین نے ملک میں اوبر سروسز پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہاکہ ٹریول انشورنس کے بغیر اوبر سے وابستہ ڈرائیوروں کو اب ایک میٹر تک بھی گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ اس اوبر سروسز کے باعث لائسنس یافتہ ٹیکسی ڈرائیور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔ واضح رہے اسرائیلی عدالت نے یہ حکم مئی میں وزارت ٹرانسپورٹیشن کے اوبر کے خلاف حکومتی لائسنس کے بغیر سروس دینے اور کارروائی کے اعلان کے بعد جاری کیا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -