اپنی بیٹی سے پیار کرتی ہوں لیکن اس کے نقطہ نظر سے اختلاف ہے:شریں مزاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور رکن اسمبلی شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کی جانب سے پاک فوج کے حوالے سے دیے جانے والے بیان پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ’وہ بالغ ہے اور اس کا اپنا نقطہ نظر ہے اور میرا بھی یہ برابر کا حق ہے کہ اس کے نقطہ نظر سے اختلا ف کروں ‘۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں شیریں مزاری کا کہناتھا کہ میری بیٹی نے پاک فوج کے کیلئے جو الفاظ استعمال کیے میں ان کی پر زور مذمت کرتی ہوں ،میں اپنی بیٹی سے پیار کرتی ہوں لیکن میں اس کے نظریات اور اس کی زبان سے متفق نہیں ہوں ۔شریں مزاری کا کہناتھا کہ وہ بالغ ہے اور اس کا اپنا نظریہ ہے اور میرا برابر کا اختیار ہے کہ میں اس سے اختلاف کروں ،ہم ایک دوسرے کو قبول کرنے سے انکار نہیں کر سکتے کیون کہ ہم ایک دوسرے سے پیار کرتی ہیں اور وہ میری بیٹی ہے لیکن ہم ایک دوسرے کے نظریات کو قبول کرنے سے انکار کر سکتے ہیں ۔
She is an adult and has her own viewpoint and I have an equal right to oppose that viewpoint. We all must learn our own lessons in life. We cannot disown each other as we love each other but we can disown each other's views. https://t.co/BDc0bVTmJ0
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) November 28, 2017
واضح رہے کہ شیریں مزاری کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے پاک فوج کو شدید ترین اور انتہائی نازیبا الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔