جلن سے نجات پانے کے لئے روزانہ کتنی ہلدی کھانی چاہیے؟ انتہائی مفید معلومات

جلن سے نجات پانے کے لئے روزانہ کتنی ہلدی کھانی چاہیے؟ انتہائی مفید معلومات
جلن سے نجات پانے کے لئے روزانہ کتنی ہلدی کھانی چاہیے؟ انتہائی مفید معلومات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ ایک حقیقت ہے کہ انفلیمیشن یا جلن متعدد بیماریوں کی جڑ ہوتی ہے اور نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ہلدی میں ایک ایسا عنصر پایا جاتا ہے جو انفلیمیشن کا خاتمہ کر سکتا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ عنصر کو ’کرکومین‘ (Curcumin)کہلاتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ جلن سے نجات کے لیے ہلدی کو کیپسول میں بھر کر استعمال کرنا چاہیے تاہم ایسا کرتے ہوئے اس کی مقدار کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔
ماہرین کے مطابق اگر آپ ہلدی کو جلن کے خاتمے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو روزانہ 500سے 1ہزار ملی گرام کرکومین استعمال کرنا چاہیے۔ اس مقدار کو ناپنے کے لیے آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایک چمچ خالص ہلدی میں 200ملی گرام کے لگ بھگ کرکومین ہوتا ہے۔ تاہم ہلدی کی پیداوار کے علاقوں اور قسم کے لحاظ سے اس میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔ہلدی کو استعمال کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اسے مختلف طریقوں سے استعمال کریں۔ کھانوں میں ڈال کر، کیپسول میں ڈال کر، حتیٰ کہ آپ اسے دودھ یا کافی وغیرہ میں بھی ڈال کر پی سکتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -