وزیر اعظم نے اپنے اختیار کو بڑی غیر سنجیدگی سے استعمال کیا،طارق فضل چودھری

وزیر اعظم نے اپنے اختیار کو بڑی غیر سنجیدگی سے استعمال کیا،طارق فضل چودھری
وزیر اعظم نے اپنے اختیار کو بڑی غیر سنجیدگی سے استعمال کیا،طارق فضل چودھری

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ یہ حکومت کی نا اہلی ہے کہ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے کو اتنی غیر سنجیدگی سے ڈیل کیاگیا، وزیر اعظم نے اپنے اختیار کو بڑی غیر سنجیدگی سے استعمال کیا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ یہ معاملہ وزیر اعظم سے شروع ہوا اور ان کے اس اختیار کو کبھی کسی نے چیلنج نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے اختیار کو بڑی غیر سنجیدگی سے استعمال کیا ہے ، پھر کسی کے کہنے پر معاملہ صدر کو بھیج دیا ، صدر کی جانب سے اس پر دومرتبہ جھوٹ بولا گیا اور پھر کابینہ کو بھیج دیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس بات پر کوئی بحث نہیں ہورہی ہے کہ توسیع کیوں دی گئی ہے بلکہ بحث اس با ت پر ہور ہی ہے کہ توسیع کسی قانون کے تحت تو دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی نا اہلی ہے کہ اس معاملے کو اتنی غیر سنجیدگی سے ڈیل کیاگیا ۔

مزید : قومی