پاورکمپنیوں کی نجکاری، اقدامات شروع

پاورکمپنیوں کی نجکاری، اقدامات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپورٹر) بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کا عمل دسمبر 2020ء سے شروع ہو گا، نجکاری سے قبل ڈسکوز کی ری سٹرکچرنگ اور ان میں اصلاحات متعارف کرائی(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

جائیں گی تاکہ ان اداروں کی بہتر قیمت کو ممکن بنایا جا سکے۔ یہ بات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی گئی۔ کمیٹی کو اجلاس سیّد مصطفی محمود کی زیر صدارت بدھ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسکوز کی نجکاری کے ضمن میں ٹاسک فورس برائے توانائی کی تیار کردہ رپورٹ کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ ٹاسک فورس کے چیئرمین نے کمیٹی کو بتایا کہ لائن لاسز اور بجلی چوری پر قابو پانے کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزارت سے ڈی لنک ہونے کے بعد ڈسکوز بجلی کی قیمت کی ادائیگی کی ذمہ دار ہو گی۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ پہلی ڈسٹری بیوشن کمپنی کی نجکاری تین سال میں شروع ہو گی۔ اسی طرح اصلاحات کے عمل سے گزرنے والی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو تیسرے مرحلہ میں سرمایہ پاکستان کمپنی کے پاس رکھا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے پاس 10 ڈسکوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں ڈسکوز کو مستحکم کیا جائے گا، دوسرے مرحلہ میں ری سٹرکچرنگ کی جائے گی جس میں ڈسکوز کو تقسیم کرکے انتظامی لحاظ سے بہتری لائی جائے گی، ان اداروں میں آزادانہ کارپوریٹ گورننس کو یقینی بنایا جائے گا، آخری مرحلہ کی نجکاری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔ اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی ذوالفقار علی خان، عمر اسلم خان، خرم شہزاد، فہیم خان، شاندانہ گلزار، سیّد ندیم اور جمشید تھامس سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
نجکاری