ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال سید داورظفرعلی کا سنٹرل جیل ملتان کادورہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال سید داورظفرعلی کا سنٹرل جیل ملتان کادورہ

  



ملتان (وقا ئع نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال سید داور ظفر علی نے سول جج جمیل احمد کھوکھر کے ہمراہ سنٹرجیل ملتان کا دورہ کیا چاک وچوبند وارڈ نے ان کو سلام دی اسیران کے کچن کو چیک کیا اور جیل ہسپتال کا دورہ بھی کیا اس موقع پر انہوں نے ڈینٹل سیکشن،و دیگر کا بھی دورہ کیا۔ مختلف بارکو کا بھی دورہ کیا اسیران کے مسائل سنے اور حل کیے معمولی جرم میں ملوث ایک ملزم کو رہا کردیا گیا اس موقع پر سپریٹنڈنٹ جیل ملک مشتاق احمد ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل قاضی قمرالاسلام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر